شدید سمندری طوفان افریقی ملک موزمبیق سے ٹکرا گیا،نوافرادہلاک

تیز بارش کے ساتھ 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائوں نے طوفان کی شدت میں اضافہ کر دیا ،حکام

اتوار 24 جنوری 2021 14:05

ماپوتو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2021ء) ایلوئس نامی سمندری طوفان افریقہ کے جنوب مشرقی ساحلوں تک پہنچ گیا ہے۔ تیز بارش کے ساتھ ساتھ تقرییا ایک سو تیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائوں نے اس طوفان کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق افریقی ملک موزمبیق کے حکام نے بتایاکہ طوفان کے باعث ساحلی شہر بائیرہ میں کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ صوبے سوفالا کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے۔ قبل ازیں یہ طوفان جزیرہ ریاست مڈغاسکر سے ٹکرایا تھا۔ وہاں بھی ایک شخص ہلاک جبکہ کئی علاقوں میں سیلاب آ چکا ہے۔