پاک بحریہ کے تیسرے ملجم کلاس جہاز کی ویلڈنگ کی تقریب استنبول نیول شپ یارڈ ترکی میں انعقاد

ترک صدر نے ملجم کلاس جہازوں کی تعمیر کو دونوں ملکوں کے مضبوط دفاعی تعلقات میں اہم سنگ میل قرار دیدیا

اتوار 24 جنوری 2021 14:05

انقرہ /استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2021ء) پاک بحریہ کے تیسرے ملجم کلاس جہاز کی ویلڈنگ کی تقریب استنبول نیول شپ یارڈ ترکی میں انعقاد کیا گیا ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے تیسرے ملجم کلاس جہاز کی ویلڈنگ کی تقریب استنبول نیول شپ یارڈ ترکی میں منعقد ہوئی۔ترک صدر رجب طیب اردگان اور ترکی میں تعینات پاکستان کے سفیر محمد سائرس سجاد قاضی نے بلاک ویلڈنگ کرتے ہوئے جہاز کی تعمیر کا باضابطہ آغاز کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملجم کلاس جہاز جدید سطح آب, زیر آب, اینٹی ائیر ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہوں گے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اپنے خطاب میں ترک صدر نے پاکستان اور ترکی کے شاندار تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے ملجم کلاس جہازوں کی تعمیر کو دونوں ملکوں کے مضبوط دفاعی تعلقات میں اہم سنگ میل قرار دیا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اور ترکی ایک جیسے چیلنجز سے نبرد آزما ہے،اسٹریٹجک اکنامک فریم ورک سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ ترک صدر نے کہاکہ ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے معاہدے کے تحت چار میں سے دو جہازوں کی تعمیر کراچی شپ یارڈ میں کرنے کے علاوہ سٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس دو جناح کلاس فریگیٹ جہازوں کے ڈیزائن کی تیاری بھی شامل ہے۔