صوبہ پنجاب میں ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری

پیر 25 جنوری 2021 17:00

صوبہ پنجاب میں ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز کی ..
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 21ویں اجلاس میں روڈز اور انرجی سیکٹرز کی5ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 19 ارب 2 کروڑ 57لاکھ 15ہزار روپے کی منظوری دی ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ عبد اللہ خان سنبل نے کی جبکہ صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی عمران سکندر بلوچ سمیت متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران سمیت سینئر چیف کوآرڈینیشن جاوید لطیف، اسسٹنٹ چیف کوآرڈینیشن شاہد ادریس نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں پنجاب اکنامک محرک منصوبہ سول ڈویژنز ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور میں دیہی رسائی منصوبہ فیزII کیلئے 5 ارب 78 کروڑ 16 لاکھ 27 ہزار روپے، پنجاب اکنامک محرک منصوبہ سول ڈویژنز راولپنڈی، سرگودھا اور گوجرانوالہ میں دیہی رسائی منصوبہ فیزII کیلئے 4 ارب 38 کروڑ 6 لاکھ 32 ہزار روپے، پنجاب اکنامک محرک منصوبہ سول ڈویژنز فیصل آباد، لاہور اور ساہیوال میں دیہی رسائی منصوبہ فیز II کیلئے 3 ارب 90 کروڑ 96 لاکھ 6 ہزار روپے ، راولپنڈی میں راولپنڈی مری کشمیر روڈ لمبائی 38کلومیٹرکی تعمیر و مرمت و بحالی(ترمیمی)کیلئے 2 ارب 65 کروڑ 65لاکھ 41 ہزار روپے اور نیٹ زیرو انرجی بلڈنگ کے ڈیزائن اور تعمیر کیلئے 2 ارب 29کروڑ 73 لاکھ 9 ہزار روپے شامل ہیں ۔