حسن علی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بہترین کم بیک کے لیے پرعزم

آئیز فارورڈ‘ ،مائنڈ فوکسڈ، ہارٹ ریڈی: فاسٹ بائولر کا ٹویٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 25 جنوری 2021 17:17

حسن علی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بہترین کم بیک کے لیے پرعزم
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 جنوری 2021ء ) نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں منگل کو جب جنوبی افریقہ کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا تو فاسٹ بائولر حسن علی تقریبا ڈیڑھ سال کے بعد قومی ٹیم میں واپسی کریں گے۔ 26 سالہ حسن علی نے ٹویٹر پر سیریز سے قبل فوٹو شوٹ کی تصویر لگائی جس کے عنوان کے ساتھ لکھا کہ ’آئیز فارورڈ‘ ،مائنڈ فوکسڈ، ہارٹ ریڈی‘۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ حسن علی نے قائداعظم ٹرافی کے سیزن میں بہترین کھیل پیش کیا تھا ، انہوں نے 9 میچوں میں 43 وکٹیں حاصل کیں اور 98.50 کے سٹرائیک ریٹ سے 273 رنز بنائے جس میں فائنل میں سکور کی گئی سنچری بھی شامل تھی۔

حسن علی نے اب تک پاکستان کے لئے 9 ٹیسٹ کھیلے ہیں اور 31 وکٹیں حاصل کیں جس میں ایک مرتبہ اننگ میں 5 وکٹیں لینا بھی شامل ہے۔