جوہری بات چیت کا دوبارہ آغاز،گیند امریکا کے کورٹ میں ہے، ایران

منگل 26 جنوری 2021 16:01

جوہری بات چیت کا دوبارہ آغاز،گیند امریکا کے کورٹ میں ہے، ایران
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر مجید تخت روانچی نے کہاہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان تعلقات کے معاملے میں ہر چیز بائیڈن انتظامیہ پر منحصر ہے۔

(جاری ہے)

امریکی چینل کے ساتھ انٹرویو میں جب روانچی سے پوچھا گیا کہ ایران جوہری بات چیت کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے کیا ارادہ رکھتا ہے تو ایرانی عہدے دار نے علانیہ طور پر کہا کہ گیند اب امریکا کے کورٹ میں ہے۔