اسلامی نظریاتی کونسل اس وقت غیر فعال ہے ، حکومت ادارے کو بچائے اور تقرریاں کرے ،سراج الحق

یہ آئینی ادارہ غیر فعال ہیں،حکومت بتائے آئینی ادارے کو کب فعال بنایاجائے گا،کب چیئرمین و ممبران کی تقرری ہوگی ، امیر جماعت اسلامی

منگل 26 جنوری 2021 18:29

اسلامی نظریاتی کونسل اس وقت غیر فعال ہے ، حکومت ادارے کو بچائے اور تقرریاں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل اس وقت غیر فعال ہے ، حکومت ادارے کو بچائے اور تقرریاں کرے ،یہ آئینی ادارہ غیر فعال ہیں،حکومت بتائے آئینی ادارے کو کب فعال بنایاجائے گا،کب چیئرمین و ممبران کی تقرری ہوگی ۔

(جاری ہے)

منگل کو سینٹ میں سینیٹر سراج الحق نے اسلامی نظریاتی کونسل کی غیر موثریت ہونے بارے توجہ دلائو نوٹس پر کہاکہ اسلامی نظریاتی کونسل اس وقت غیر فعال ہیں،چیئرمین کی ریٹائرمنٹ اور ممبران کی نشستیں خالی ہیں،اسلامی نظریاتی کونسل ایک اہم ادارہ ہے،آئین کا تقاضہ ہے کہ اس کی تشکیل ہو۔

سراج الحق نے کہاکہ اس کا معیار یہی ہے کہ اس میں اسلانی علوم پر دسترس رکھنے والے لوگ ہوں،حکومت کی توجہ مبذول کرانا چاہتا ہوں کہ اس ادارے کو بچائے اور اس میں تقرریاں کرئے۔سراج الحق نے کہاکہ یہ آئینی ادارہ غیر فعال ہیں،حکومت بتائے کہ اس آئینی ادارے کو کب فعال بنایاجائے گا،کب چیئرمین و ممبران کی تقرری ہوگی سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ مطالبہ ہے کہ حکومت جلد اس ادارے کو فعال بنائے تاکہ اسلامی قانون سازی ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :