سیوخالدپرکانی چندہ کمیٹی نوشکی کے وفد کی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں سے ملاقات

منگل 26 جنوری 2021 20:34

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) سیوخالدپرکانی چندہ کمیٹی نوشکی کی ایک جاری کردہ پریس ریلیز کے مطالق کینسر کی مرض میں مبتلا نوجوان قلمکار خالدر پرکانی کی علاج کے حوالے سے چندہ مہم کے سلسلے میں نوشکی بلوچستان میں نوشکی کے ادبی ، سماجی وسیاسی تنظیموں کی جانب سے قائم کردہ "سیوخالدپرکانی چندہ کمیٹی نوشکی کی وفد نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سنٹرل کمیٹی ممبر نوشکی کے سماجی سیاسی وقبائلی رہنما میر خورشیدجمالدینی اور چندہ کمیٹی کے آرگنائزر ڈاکٹرعالم عجیب کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر نوشکی ریٹائرڈ کیپٹن جمیل بلوچ سے ملاقات کی اس موقع پر وفد میں غمخوار حیات ، برکت زیب سمالانی، باسط مینگل، باسط فرہاد، عظیم عاصم، منظور احمد،شاہ جی حیدر شاہ ودیگرموجود تھے، ڈپٹی کمشنر نوشکی جمیل بلوچ نے کہاکہ سیوخالدپرکانی چندہ کمیٹی نوشکی کی اس سماجی کاوش کو سراہاتے ہوئے کہا کہ یقینا اصل زندگی کا فلسفہ اور مقصد بھی یہی ہے کہ دوسروں کے لئے زندہ رہے جوکام آپ لوگ اس نوجوان کی زندگی کو بچانے کے لئے کررہے ہویہ ایک عظیم انسانی اور سماجی عمل ہے آپ لوگ اس چندہ کمیٹی کو نوشکی میں مستقل طورپرجاری رکھے میں آپ لوگوں کے ساتھ ہرممکن تعاون کے لئے ہروقت تیارہوں اس موقع پر جمیل بلوچ ڈپٹی کمشنر نوشکی نے خالدپرکانی کی علاج کے لئے اپنی طرف سے ذاتی طورپر پچاس ہزاروپے امداد دینے کا اعلان کیا دریں اثنا آج اے سی نوشکی ثوبان سلیم دشتی نے بھی چندہ کمیٹی کی طرف سینوشکی میر گل خان نصیر چوک پر لگائی گئی امدادی کیمپ کا دورکرتے ہوئے اپنی طرف سے مالی امداد دی اس موقع پر میر خورشید جمالدینی ، ڈاکٹرعالم عجیب ، کامریڈ حمید ریڈ بلوچ، غمخوارحیات اور نذیرحجازی نے کمیٹی کی طرف سے ثوبان سلیم دشتی کی مالی معاونت پر انکا شکریہ ادا کیا نوشکی میں قائم سیوخالدپرکانی چندہ کمیٹی کی رضاکاروں نے آج چندہ سیل میں الحمدوللہ 1،37000 ایک لاکھ سینتیس ہزارروپے جمع کی ہے چندہ کمیٹی بلوچ کلب نوشکی فٹبال ٹیم کی ان تمام کھلاڑیوں کا تہہ دل سے مشکور ہے جنہوں نے نامور فنکار بشخندہ ادبی کاروان نوشکی کے سرپرست اعلی سلیم سائل کی سربراہی میں کیمپ کے دورے کے ساتھ بازار میں چندہ بھی اکھٹا کیا۔