کولمبیا : وزیر دفاع کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے

کولمبیا میں اب تک 51 ہزار سے زائد افرد کورونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں

بدھ 27 جنوری 2021 15:09

بگوٹا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) کولمبیا کے وزیر دفاع کا کوروناوائرس کے باعث انتقال ہوگیا ہے۔کولمبیا کے انہتر سالہ وزیر دفاع کارلوس ہومز کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وہ گیارہ جنوری سے اسپتال میں داخل تھے۔

(جاری ہے)

انہیں طبیعت خراب ہونے پر چار روز قبل انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا ۔کولمبیا میں اب تک 51 ہزار سے زائد افرد کورونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔