چودھری پرویزالٰہی کا پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ میں قائداعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ اقبال کے نئے پورٹریٹ فائنل کرنے کیلئے این سی اے کا دورہ

بدھ 27 جنوری 2021 19:02

چودھری پرویزالٰہی کا پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ میں قائداعظم محمد علی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ اقبال اور پاکستان کے تاریخی مقامات کی تصاویر فائنل کرنے کیلئے نیشنل کالج آف آرٹس کا دورہ کیا۔ پرنسپل سید مرتضیٰ جعفری اور کالج کی انتظامیہ نے سپیکر پنجاب اسمبلی کا استقبال کیا اور کالج کا دورہ بھی کروایا۔

پرنسپل سید مرتضیٰ جعفری نے طلباء کی جانب سے بنائے گئے فن پارے بھی دکھائے۔ اس موقع پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور جی ایم سکندر بھی سپیکر پنجاب اسمبلی کے ہمراہ تھے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے قائداعظم، علامہ اقبال اور تاریخی مقامات کے فن پارے دیکھ کر طلباء کی کارکردگی کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے نئے پورٹریٹ آویزاں کرنے کا مقصد ان عظیم ہستیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے تاکہ جو بھی ممبر اور وزٹر آئے وہ ان کا پورٹریٹ دیکھ کر نہ صرف متاثر ہو بلکہ ان کی کاوشوں اور ملک و قوم کیلئے کی گئی خدمات کو جان سکے۔

چودھری پرویزالٰہی پنجاب کے کلچر کو اجاگر کرنے کیلئے بنائی گئی پینٹنگز سے بھی بہت متاثر ہوئے۔