کولمبیا : وزیر دفاع کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے

بدھ 27 جنوری 2021 20:49

بگوٹا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) کولمبیا کے وزیر دفاع کا کوروناوائرس کے باعث انتقال ہوگیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا کے انہتر سالہ وزیر دفاع کارلوس ہومز کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت ا?نے کے بعد وہ گیارہ جنوری سے اسپتال میں داخل تھے۔

(جاری ہے)

انہیں طبیعت خراب ہونے پر چار روز قبل انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا۔کولمبیا میں اب تک 51 ہزار سے زائد افرد کورونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔