ایف بی آر نے گزشتہ 6ماہ سے سیلز ٹیکس جمع نہ کرانیوالی کمپنیوں کی سیلز ٹیکس رجسٹریشن معطل کرنے کیلئے کارروائی شروع کردی

بدھ 27 جنوری 2021 21:05

ایف بی آر نے گزشتہ 6ماہ سے سیلز ٹیکس جمع نہ کرانیوالی کمپنیوں کی سیلز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گزشتہ 6ماہ سے سیلز ٹیکس جمع نہ کرانیوالی کمپنیوں کی سیلز ٹیکس رجسٹریشن معطل کرنے کے لئے کارروائی شروع کردی ۔

(جاری ہے)

کارپوریٹ ٹیکس آفس میں200کمپنیوں کو نوٹسز جاری کردئیے ۔ سیلز ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانیوالی کمپنیوں میں 30سٹیل ملزشامل ہیں ۔ حکام کے مطابق کمپنیوں کو سیلز ٹیکس رجسٹریشن معطل کرنے کے نوٹسز جاری کردئیے ۔ شہر میں رجسٹرڈ 200کمپنیاں کاروباری لین دین نہیں کرسکیں گی ۔