گورنر خیبر پختونخوا کی زیر صدارت پاک آسٹریا فححشولے انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

بدھ 27 جنوری 2021 22:05

گورنر خیبر پختونخوا کی زیر صدارت پاک آسٹریا فححشولے انسٹیٹیوٹ آف ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی زیر صدارت پاک آسٹریا فححشولے انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ہری پور کے بورڈ آف گورنرز کان تیسرا اجلاس بدھ کے روز پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیراعظم ٹاسک فورس کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن، سیکرٹری محکمہ اعلی تعلیمن داؤد خان، ایڈیشنل سیکرٹری گورنر سیف الاسلام، ڈاکٹر ناصر علی خان پراجیکٹ ڈائریکٹر پاک آسٹریا یونیورسٹی ہری پور، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ سفیر احمد، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ انڈسٹریزن مشرف خان سمیت بورڈ آف گورنرز کے دیگر اراکین نے شرکت کی، اجلاس میں آسٹریا سین بذریعہ ویڈیو لنک آسٹرین پروفیسر ڈاکٹر کارل پیٹر، پروفیسر ڈاکٹر اینڈریس التمان اور ڈاکٹر سہیل نقوی ریکٹرن سنٹرل ایشیا یونیورسٹی نے خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

بورڈ آف گورنرز اجلاس میں مذکورہ یونیورسٹی کی ایگزیکٹو کونسل کے لئے پروفیسر ڈاکٹر ارشد حسین، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالمتین اور اسسٹنٹ پروفیسرن سعد قیوم کے ناموں کی منظوری اورن یونیورسٹی کے سالانہ بجٹ اور سالانہ رپورٹ کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے شرکاء نے آڈٹ کے حوالے سے یونیورسٹی کی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا جبکہ اجلاس میں پاک آسڑیا انسٹیٹیوٹ آف اپلائڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے امتحانی نظام پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا اور بورڈ ممبران نے مذکورہ یونیورسٹی میں پہلے سے رائج ایکسٹرنل امتحانی نظام کے تحت پیپر چیکنگ سسٹم کو سراہا۔