پیرس میں سکھ کمیونٹی کا مودی مردہ باد مظاہرہ ، مظاہرین نے انڈین سفارت خانہ کا گھیرائوکر لیا

بدھ 27 جنوری 2021 23:26

پیرس میں سکھ کمیونٹی کا مودی مردہ باد مظاہرہ ، مظاہرین نے انڈین سفارت ..
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) پیرس میںسکھ کمیونٹی کا مودی مردہ باد مظاہرہ ،خواتین سمیت بچے بوڑھے اور نوجوانوں نے پیرس میں انڈین سفارت خانہ کا گھیرائوکر لیا۔فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع بھارتی سفارت خانہ بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر مودی مخالف نعروں سے گونج اٹھا۔شدید سردی کے باوجود سکھ کمیونٹی کے مرد و زن اور بچوں کا گھنٹوں بھرپور مظاہرہ جاری رہا۔

(جاری ہے)

معروف کشمیری رہنما زاہد اقبال ہاشمی اور سکھ کمیونٹی راہنماو ٴں نے خطاب میں کہا کہ بھارت کی اقلیتوں اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کیے جانے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ خالصتان آزاد کرکے رہیں گے، کشمیر کی آزادی تک خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ احتجاج میں شامل رہنماو ٴں نے مطالبات دہراتے ہوئے کہا کہ بھارتی موجودہ حکومت نے بھارت بھر میں اقلیتوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے، ہم اقوام عالم کی توجہ اس طرف دلانا چاہتے ہیں کہ وہ بھارت میں انسانی حقوق کی پامالی بند کرائیں۔