سینیٹ نے تعلیمی اداروں میں عربی زبان کی لازمی تعلیم کا بل منظور کرلیا

بل کے متن میں کہا گہا کہ سکولوں مینں پہلی سے پانچویں جماعت تک عربی پڑھائی جائے، چھٹی سے گیارہویں جماعت تک عربی گرائمر پڑھائی جائے، سینیٹ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن ارکان کی جانب سے متفقہ طور پربل منظور

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 1 فروری 2021 17:55

سینیٹ نے تعلیمی اداروں میں عربی زبان کی لازمی تعلیم کا بل منظور کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم فروری2021ء) سینیٹ نے تعلیمی اداروں میں عربی زبان کی لازمی تعلیم کا بل منظور کرلیا ہے، بل کے متن میں کہا گہا کہ سکولوں مینں پہلی سے پانچویں جماعت تک عربی پڑھائی جائے، چھٹی سے گیارہویں جماعت تک عربی گرائمر پڑھائی جائے۔ تفصیلات کے مطابق عربی زبان پڑھانے کا بل مسلم لیگ ن کے سینیٹر جاوید عباسی نے ایوان میں پیش کیا۔

بل کے متن میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ تعلیمی اداروں میں عربی پڑھانے کی تعلیم کو لازمی قرار دیا جائے۔ اسلام آباد میں پہلی سے پانچویں جماعت تک عربی کی تعلیم کو لازمی قرار دیا جائے۔ جبکہ چھٹی جماعت سے گیارہویں جماعت تک عربی گرائمر کی تعلیم کو لازمی قرار دیا جائے۔متعلقہ وزیر 6 ماہ میں اس بل پر عملدرآمد یقینی بنائے گا۔

(جاری ہے)

سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ قرآن پاک اور نماز عربی میں پڑھی جاتی ہے۔

اگر ہم قرآن پاک پڑھیں اور پڑھ کر سمجھ بھی سکیں تو ان مسائل سے دوچار نہ ہوں جن مسائل سے ہم گزر رہے ہیں۔ عربی دنیا کی پانچویں بڑی زبان ہے جبکہ 25 ممالک میں عربی زبان کو سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہے۔ ہمارے لوگوں کو اگر عربی زبان آجائے تو مشرق وسطیٰ کے مملاک کے ملازمتوں کے بہت مواقع موجود ہیں۔  میں سب زبانوں کے حق میں ہوں روسی ، اسپینش اور انگریزی زبانیں سیکھنی چاہئیں۔

کسی نے اعتراض نہیں کیا کہ انگلش نہ پڑھائی جائے۔ جے یوآئی ف کے سیکرٹری جنرل عبدالغفورحیدری نے کہا کہ جنت کی زبان بھی عربی ہے، عربی سیکھنے سے عربی کا ترجمہ سمجھ آجائے گا۔ سوشلزم اور مارکس میں نے بھی پڑھا ہے ان کو پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ لیکن یہ بہت ضروری ہے کہ ہم اس کو سمجھیں کہ قرآن پاک کیا کہتا ہے۔ قرآن پاک کو سمجھنے کیلئے زبان کا آنا ضروری ہے۔

وزیر مملکت محمد علی خان نے کہا کہ عربی زبان کے بل کے ساتھ پورا پاکستان کھڑا ہے۔ میں علاقائی زبان کے حوالے سے رضا ربانی کے مئوقف کی حمایت کرتا ہوں۔ پنجابی ، پشتو زبان کا کسی اور زبان میں ترجمہ کرکے بتا دیں؟ تاہم ایک اچھا مسلمان بننے کیلئے عربی لازم ہے۔ ہم نے بچوں کی قرآں پاک کی تعلیمات نہیں سکھائیں اسی لیے کوئی ان کو لے جاکر خودکش بمبار بنا رہا ہے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ عربی زبان کو سکولوں میں پڑھایا جانا چاہیے۔ پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ ہمیں کسی سے مسلمان ہونے کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔