موجودہ حکومت نے 30ہزار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ،و زیراعلیٰ بلوچستان
گذشتہ اڑھائی سالوں کے دوران صوبے میں 18ہزار نوجوانوں کو مختلف محکموں میں ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں،12ہزار ملازمتیں حکومت اپنی باقی مدت کے دوران فراہم کرنے کیلئے جامع حکمت عمل پر عمل پیرا ہے ،جام کمال خان
جمعرات 4 فروری 2021 23:08
(جاری ہے)
اس موقع پر صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر عارف جان محمد حسنی، پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور دھنیش کمار، سابق صوبائی وزیر حاجی میر غلام دستگیر بادینی،علاقے کے معتبرین کے علاوہ بلوچستان عوامی پارٹی کے کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔
انہوں نے کہا کہ جب سے ہم نے اقتدارسنبھالا ہے ہماری یہ اولین ترجیح رہی ہے کہ صوبے کو ترقی کی ایسی راہ پر گامزن کیا جائے جس کی منزل ایک خوشحال، پرامن اور ترقیافتہ بلوچستان ہو۔ہماری یہ کوشش رہی ہے کہ ہم ایسی عوام دوست پالیسیاں مرتب کریں جس سے صوبے کی عوام کو صحت، تعلیم، پینے کے صاف پانی، روزگار اور کاروبار کی تمام سہولتیں یکساں بنیادوں پر میسر ہوں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ نوشکی میں نئی سڑکوں کی تعمیر سے مواصلاتی نظام مزید بہتر ہوگا ایسٹرن بائی پاس اور ویسٹرن بائی پاس کی تعمیر سے علاقے کے لوگوں کو آمدورفت کی بہتر سہولیات میسر ہوں گی جبکہ بزنس اور ٹریڈ کے وسیع مواقع بھی میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں میونسپلٹیز کو کارپوریشن کا درجہ دینے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ نچلی سطح پر عوام کو سہولیات کی فراہمی ممکن ہو۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے اپنے منشور کے مطابق بلوچستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے بھرپورا قدامات کررہی ہے۔ تعلیم،روزگار، بجلی، پانی اور صحت کی سہولیات کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس سے قبل سابق صوبائی وزیر حاجی میر غلام دستگیر بادینی نے سپاسنامہ پیش کیا اور علاقے کے مسائل سے وزیراعلیٰ بلوچستان کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان کو بلوچی دستار بھی پہنائی گئی جبکہ ہندو پنچائیت ک جانب سے انہیں روایتی چادر پہنائی گئی۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان نے ملک فیض محمد روڈ،قادر آباد تا زاور سڑک کی توسیع، اے ڈی سی ریذیڈنس میں اضافی کمروں، نوشکی سٹی بائی پاس اور انڈور گیمز سپورٹس کمپلیکس کا باقاعدہ سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کو متعلقہ حکام نے ان منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.