رائے ونڈ میں فیکٹریوں کا زہریلا پانی فصلوں کو لگانے کا انکشاف

کیمیکل آمیزش والا پانی سیوریج سسٹم توڑ کرفصلوں کو لگانے سے قیمتی جانیں دا ئوپر لگ گئیں

منگل 16 فروری 2021 14:34

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2021ء) رائے ونڈ میں فیکٹریوں کا زہریلا پانی فصلوں کو لگانے کا انکشاف،کیمیکل آمیزش والا پانی سیوریج سسٹم توڑ کرفصلوں کو لگانے سے قیمتی جانیں دا ئوپر لگ گئیں،سڑک کنارے سیوریج سسٹم تڑوانے میں روڈ انسپکٹر کے ملوث ہونیکا انکشاف،کئی سالوں سے غیر قانونی عمل جاری رہے ۔تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ کی مصروف شاہراہ سند روڈ پرواقع فیکٹری کا زہریلا پانی فصلوں کو لگانے کا انکشاف ہوا ہے ۔

سندر روڈ پر واقع فیکٹری کا زہریلا پانی سیوریج سسٹم میں شامل کرکے مقامی کھیتوں کو لگایا جارہا ہے،کیمیکل آمیزش والے زہریلے پانی سے فصلیں سیراب ہونے سے خطرناک امراض پھیلنے کا اندیشہ ہے عوامی شکایات پر میڈیا کی ٹیم جب سند رروڈ برہان چوک میں پہنچی تو وہاں سیوریج سسٹم کو توڑ کر کیمیکل آمیزش والا زہریلا پانی فصلوں کو سیراب کیا جارہا تھا،اس گھنائونے عمل میں روڈ انسپکٹر کی ملی بھگت کا انکشاف ہوا ہے جس نے کھیت مالکان سے بھاری رقم لیکر انہیں سڑک توڑنے کی اجازت دی اور سیوریج سسٹم میں چلنے والا زہریلا پانی فصلوں تک پہنچایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سند ر روڈ،مانگا روڈ اور اسی طرح ریلوئے روڈ پر درجنوں مقامات پر روڈ انسپکٹر ز کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے لاگت سے تعمیر ہونیوالی سڑکوں کو ادھیڑ کررکھ دیا گیا ہے۔نجی فیکٹری کے ایڈمن مینجر ضیا الحق کاظمی کے مطابق ہم نے متعدد بار روڈ انسپکٹر ذوالقرنین کے خلاف اے سی رائے ونڈ،محکمہ ماحولیات اور تھانے میں درخواستیں دی ہیں کہ سڑکوں کی غیر قانونی اکھاڑ پچھاڑ کرکے مختلف اداروں اور فیکٹریوں کے سیوریج پائپ لائنیں بچھائی گئی ہیں لیکن کسی ادارے نے ہماری بات پر غور نہیں کیا،فصلوں کو زہریلا پانی لگانے کی اطلاعات کے باجود کوئی محکمہ حرکت میں نہیں آیا، فصلوں کو لگایا جانیوالا زہریلا پانی کھیتوں تک پہنچانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ قیمتی جانوں کا ضیاع بچ سکے۔