گنے کی قسم سی پی ایف 248کاشت کرکے 1450من فی ایکڑ تک پیداوارحاصل کی جاسکتی ہے،ماہرین زراعت

بدھ 17 فروری 2021 11:45

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2021ء) ماہرین زراعت نے کہا کہ کاشتکارکماد کی بہاریہ کاشت کے لئے درمیانی تیار ہونے والی گنے کی قسم سی پی ایف 248کاشت کرکے 1450من فی ایکڑ تک پیداوارحاصل کرسکتے ہیں جبکہ بروقت کاشت کی صورت میں شوگر ریکوری 13 فیصد کے قریب ہوسکتی ہے ‘اس دوران نئی قسم کی کاشت سے شگوفے بنانے کی صلاحیت میں اضافہ پیداوار میں زیادتی‘ فصل کے بروقت پکنے‘ بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت ‘اچھی موڈھی پیداوار‘ فصل گرنے کے رجحان میں کمی ‘ہل کو پیلائی میں آسانی اور گڑبنانے کی صلاحیت میں اضافہ بھی ہوسکتاہے۔