دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعرات 18 فروری 2021 12:06

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2021ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 24000کیوسک اور اخرج 65000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد5200 کیوسک اور اخراج 5200کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد8900 کیوسک اور اخراج55000 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد8200کیوسک اور اخراج 3200کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد 71200 کیوسک اور اخراج 65200کیوسک،چشمہ آمد71000کیوسک اوراخراج 65000کیوسک، تونسہ آمد58900 کیوسک اور اخراج52700 کیوسک، پنجند آمد4300 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،گدو آمد 44000کیوسک اور اخراج 39900 کیوسک، سکھر آمد33300کیوسک اور اخراج 6100 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد4400 کیوسک اور اخراج 500 کیوسک ریکارڈکیا گیا۔

(جاری ہے)

کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1429.34 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.670 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1159.05 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.156 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 640.80 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.037 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔