سرکاری ونجی سکولوں میں کورونا ٹیسٹ کے تیسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا

جمعرات 18 فروری 2021 13:05

سرکاری ونجی سکولوں میں کورونا ٹیسٹ کے تیسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2021ء) سرکاری ونجی سکولوں میں کورونا ٹیسٹ کے تیسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا، ٹائیفائیڈ مہم کے باعث یکم فروری سے سکولوں میں کورونا ٹیسٹنگ روک دی گئی تھی۔تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کے سرکاری ونجی سکولوں میں کورونا ٹیسٹ کے تیسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹائیفائیڈ مہم کے باعث یکم فروری سے سکولوں میں کورونا ٹیسٹنگ روک دی گئی تھی، تاحال پنجاب بھر کے سکولوں میں 200 طلبا واساتذہ میں کورونا کی تشخیص ہوچکی ہے جبکہ لاہور میں 16 کورونا کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

لاہور میں 2 سے زائد کیس رپورٹ ہونے پر تین سکولوں کو 7 روز کیلئے بند کیا جاچکا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق کورونا کیس مثبت آنے پر سکول کے باقی بچوں کے بھی کورونا ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔ اس حوالے سے اساتذہ کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر بچوں اور اساتذہ کے تقریبا 100 سے زائد ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :