اسحق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس پر سماعت بغیر کارروائی 10مارچ تک ملتوی

بدھ 24 فروری 2021 12:47

اسحق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس پر سماعت بغیر کارروائی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2021ء) احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس پر سماعت بغیر کارروائی 10مارچ تک ملتوی کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریفرنس کی سماعت کی ۔نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی، تفتیشی افسر نادر عباس اور شریک ملزمان کے وکیل حشمت حبیب عدالت پیش ہوئے ۔وکلا کی ہڑتال ک باعث سماعت بنا کارروائی کے ملتوی کر دی گئی ،احتساب عدالت نے سماعت مزید کارووائی کیلئے 10 مارچ تک ملتوی کی۔

متعلقہ عنوان :