ایران کے ساتھ معاہدے پراعتبار نہیں، ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے،اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیل ایران کی جارح اور انتہا پسند کلاس کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے ہرقیمت پر روکے گا،گفتگو

بدھ 24 فروری 2021 14:52

ایران کے ساتھ معاہدے پراعتبار نہیں، ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے،اسرائیلی ..
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2021ء) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہاہے کہ ان کا ملک ایران کی جارح اور انتہا پسند رجیم کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کسی صورت میں اجازت نہیں دیںگے۔ اسرائیل کو ایران کے ساتھ طے پانے والے کسی بھی معاہدے پر کوئی اعتبار نہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھوکی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب دوسری طرف یورپی ممالک ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو دوبارہ فعال کرنے اور امریکا کو اس میں دوبارہ شامل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں ایران کے ساتھ طے پانے والے کسی بھی معاہدے پر کوئی اعتبار نہیں۔ ایرانی رجیم ایک انتہا پسند اور جنونی ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیل ایران کی جارح اور انتہا پسند کلاس کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے ہرقیمت پر روکے گا چاہے۔ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے ہم ممکنہ اقدام کریں گے اور اہمیں اس چیز کی کوئی پرواہ نہیں ہوگی کہ آیا ایران نے کوئی معاہدہ کیا ہے یا نہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے یہ تشویش اور دھمکی آمیز بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہیجب دوسری طرف امریکا نے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے لچک دکھاتے ہوئے یورپی ممالک کے ساتھ معاہدے میں واپسی کے لیے بات چیت کی کوششیں شروع کی ہیں۔ امریکا نے ایران کو بتا دیا ہیکہ وہ پابندیاں اٹھانے سے قبل جوہری معاہدے کی شرائط اور اس کے پروٹوکول کی پابندی کرے تاہم ایران کا کہنا ہے کہ وہ پابندیاں اٹھائے جانے تک معاہدے کی تمام شرائط پرعمل نہیں کرے گا۔