آفتا ب شیرپائو کا ممتاز شاعر و ادیب عبدالرحیم روغانی کی وفات پر افسوس کا اظہار

بدھ فروری 22:15

آفتا ب شیرپائو کا ممتاز شاعر و ادیب عبدالرحیم روغانی کی وفات پر  افسوس ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2021ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو نے پشتو زبان کے ممتاز شاعر و ادیب عبدالرحیم روغانی کی وفات پر دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں انھوں نے مرحوم کی پشتو زبان کیلئے خدمات کو سراہا اور کہا کہ عبدالرحیم روغانی کی وفات پشتو ادب کیلئے ایک عظیم سانحہ ہے۔

(جاری ہے)

آفتاب شیرپائو نے کہا کہ پشتو زبان کیلئے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انھوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر و جمیل دے۔آمین

متعلقہ عنوان :