الیکشن کمیشن کا فیصلہ اداروں کی آزادی کی طرف اہم پیش رفت ، ڈاکٹر عبدالغفورراشد

دونوں بڑی جماعتیں الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کریں، قیادت انتخابی اصلاحات پر اتفاق کرے

جمعہ 26 فروری 2021 18:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2021ء) نائب ا میر مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشدنے الیکشن کمیشن کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے انتخابی عمل کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کو اداروں کی آزادی کی طرف اہم پیش رفت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ قومی قیادت کو صاف شفاف انتخابات کے لیے انتخابی اصلاحات پر اتفاق رائے پیدا کرنا چاہیے۔

تاکہ کوئی شکایت پیدا نہ ہو۔ضمنی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ حکومت کے لیے مایوسی کا پیغام اور جمہوری قوتوں کی فتح ہے۔پرامن انتخابات کے لئے سیاسی ماحول ضروری ہے۔سیاست میں تشدد کے عنصر کے خلاف سب سیاستی جماعتوں کو اکٹھے ہوکرعوامی رائے کے آزادانہ استعمال کے لئے راہ ہموار کرنی چاہیے۔ڈسکہ میں جس انداز سے فائرنگ کی گئی قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

کشیدہ حالات کو معمول پر لانے اور پرامن فضا بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔ الیکشن کمشن میں مثالی فیصلہ کیا ہے۔ عوام آزادی اظہار رائے کا پھر موقع ملے گا۔ حکومت کو بھی آزادانہ فضال کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنا ہوںگے۔دونوں بڑی جماعتیںکے امیدوار الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کریں تاکہ عوام آزادانہ اپنی رائے کا اظہار کر سکیںتو یہ آئین ،قانون اور جمہوریت کی فتح ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف تنظیمی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔