اسلامی جمعیت طلبہ زرعی یونیورسٹی کے ناظم حافظ محمد افزاز نے وفاقی وزیرفواد چوہدری کی نگرانی میں مسجدوزیرخاں کی بے حرمتی کرنے کی شدیدمذمت

جمعہ 26 فروری 2021 19:12

اسلامی جمعیت طلبہ زرعی یونیورسٹی کے ناظم حافظ محمد افزاز نے وفاقی وزیرفواد ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2021ء) اسلامی جمعیت طلبہ زرعی یونیورسٹی کے ناظم حافظ محمدافزاز نے وفاقی وزیرفواد چوہدری کی نگرانی میں مسجدوزیرخاں کی بے حرمتی کرنے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مسجد کے احاطے میں ڈھول کی تھاپ پر رقص کرکے مسلمان نوجوانوںکے جذبات سے کھیلاگیاہے جس کے خلاف اسلامی جمعیت طلبہ اور وطن عزیز کے نوجوان وفاقی وزیرکے اس اقدام کی شدیدمذمت اوراحتجاج کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے حکومت کے وزراء اورمشیران آئے روز کوئی نہ کوئی ایساکام ضرورکرتے ہیں جس کے امہ مسلمہ کے نوجوانوںکے جذبات کوٹھیس پہنچے۔انہوں نے کہاکہ لبرل طبقہ ہمارے صبرکو امتحان میں نہ ڈالے ،اس واقعے کے بعدہمارے صبرکا پیمانہ لبریز ہوچکاہے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بے حیائی اور بے حرمتی کوبڑھوادینے والے خلاف فوری کاروائی کی جائے بصورت دیگراسلامی جمعیت طلبہ بھرپوراحتجاجی تحریک چلائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم ان لبرلز کو پیغام دیتے ہیں کہ یہ سازشیں تمھارے کسی کام نہ آئیں گئی تم ہمیشہ منہ کی کھائو گے یہ ملک اسلام کی خاطر بنا تھااوراسلامی رہے گایہاں کی مساجد ہماری عزتیںاورہماری عبادت گاہیں ہیں ہم ان کی حرمت کیلئے قربان ہوجائیں گے اورتمہارے ناپاک ارادے خاک میں ملادیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ابھی تک اسلام کے جوان اسلامی جمعیت طلبہ جیسی تنظیموں میں زندہ و جاوید ہیں جو اسلام کی حرمت کے لئے اپنا سر کٹوانے کو تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :