معروف ڈرامہ نگار حسینہ معین نے چھاتی کے سرطان سے آگاہی پر پاکستان کی پہلی ویب سیریز تحریر کرلی
پیر 1 مارچ 2021 18:11
(جاری ہے)
جس کا بنیادی پیغام ہے، 'آئیے مل کر کینسر سے لڑیں '۔
اپنی پہلی فلم میں کام کرنے والی ویب سیریز کی مرکزی کردار ندا کریم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ''میں ہمیشہ ایک ایسا کردار کرنا چاہتی تھی جو معنی خیز ہو اور اس میں کسی خاص پیغام کو سامنے لانے کی صلاحیت حاصل ہو۔ ابھی نہیں میں، سنارا کا کردار لچک، اور سچے پیار اور دیکھ بھال پر اعتماد کا پیغام دینے میں کامیاب رہا ہے۔ یہ وہی حقیقی اقدار ہیں جو ہمارے معاشرے اور آس پاس کے لوگوں کی عکاسی کرتی ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ جو بھی اسے رنسٹرا پر دیکھے گا اس پر اثر ضرور کرے گا۔2021 میں کینسر کی تمام اقسام میں سی28.7فیصد صرف چھاتی کے کینسر تھے۔ابھی نہیں، میں پاکستان میں چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے بدنما داغ کو مخاطب کرتے ہوئے، ویب سیریز میں اس قبول کرنے پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ فلم کا مرکزی کردار سنارا، بیسویں سال کی ابتدائی عمر کی ایک نوجوان لڑکی ہے جس نے آیان سے شادی کرنی تھی۔ تاہم، بیرون ملک اپنے کام کے سفر کے دوران، اسے چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی جب وہ شادی کی تیاریوں میں مصروف تھی جس کی وجہ سے وہ اس تعلق کو چھوڑنے کی کوشش کرتی ہے تاکہ وہ آیان کو اپنی بیماری سے بچائے۔ پانچ قسطوں پر مبنی کہانی کے دوران، وہ بیماری سے لڑتے ہوئے اپنے قریبی لوگوں میں اعتماد کرتی ہے۔رنسٹرا ٹیکنالوجیز کے چیئرمین اور شریک بانی ڈاکٹر عادل اختر نے کہا، ''خود ایک آنکولوجسٹ ہونے کی وجہ سے، میرے لئے یہ بہت ضروری ہے کہ وہ پاکستانی میڈیا انڈسٹری کے لئے اس طرح کی کہانی پیش والے سنگ میل کا حصہ ہوں۔'' انہوں نے مزید کہا، ''چھاتی کا کینسر دنیا بھر میں موت کی سب سے اہم وجوہ میں سے ایک ہے۔ اور ڈبلیو ایچ او کے اندازوں کے مطابق، یہ دنیا بھر میں تشخیص کردہ تمام کینسروں میں سے 10٪ کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا، ''ہمیں یقین ہے کہ'' ابی نی ''سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر آگاہی پیدا ہوگی۔ اس کوشش کے لئے ہماری توجہ ملک میں چھاتی کے سرطان کے بارے میں شعور بیدار کرنے کی ہے، جس میں پاکستان میں بریسٹ کینسر کے خطرناک حد تک واقعات بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا، ''یہ بیماری بھی مہلک نہیں ہے اور قابل علاج ہے، اگر چھاتی کے معمول کے معائنے کے ذریعہ جلد ہی اس کا پتہ لگایا جا ئے تو کینسر کے بعد کی ذندگی کو بھی ویسے ہی جیا جا سکتا ہے جیسے کینسر سے پہلی کی ذندگی کو جیا جاتا ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کا پانچواں ملزم گرفتار
-
سپریم کورٹ نے میشا شفیع پر آن لائن جرح کیخلاف علی ظفر کی اپیل واپس لینے کی بنا پرخارج کردی
-
اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا یوم پیدائش 11 مئی کو منایا جائے گا
-
اداکارہ ریکھا نے منیشا کوئرالہ کی اداکاری کی مہارت کو سراہا
-
بھارتی اداکار راکیش بیدی کی اہلیہ کے ساتھ آن لائن فراڈ
-
ابھیشیک ہاؤس فل فرنچائز میں واپسی پر خوشی سے نہال
-
میڈونا نے برازیل میں ’مفت کنسرٹ‘ کا انعقاد کرکے مداحوں کے دل جیت لیے
-
اجے دیوگن کی ہم عمر اداکارہ انکی والدہ کا کردار ادا کرنے کو تیار
-
عشق مرشد کی’’شبرا‘‘ کے سفید پشواس میں حسن کے جلوے
-
اداکارہ زرنش خان نے چہرے کی خوبصورتی کا راز افشا کر دیا
-
سوچا تھا شاہ رخ خان میرا انتظار کریں گے، اداکارہ امر خان
-
2001 کی فلم ’’چوری چوری چپکے چپکے ‘‘میری پسندیدہ فلم ہے،پریتی زنٹا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.