برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ، قیمت 339 روپے کی سطح پر پہنچ گئی

پیر 1 مارچ 2021 20:58

برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ، قیمت 339 روپے کی سطح پر پہنچ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2021ء) رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شہر کے عام بازاروں میں برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں آٹھ روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران برائیلر چکن کے گوشت کی قیمت میں 19 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت 339 روپے فی کلو کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے برائیلر مرغی کا کاروبار کرنے والے دکانداروں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک قریب ہے اور اگر مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑھتے ہوئے رجحان پر قابو نہ پایا گیا تو رمضان المبارک کی آمد تک برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت 400 روپے فی کلو کی سطح پر پہنچ سکتی ہے۔ کاروباری لوگوں کا کہنا ہے کہ برائیلر مرغی کی قیمت روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ کمیٹی متعین کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :