برطانیہ میں کورونا ویکسین کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے

ویکسینیشن کے تین سے چار ہفتوں بعد نتائج آنا شروع ہوگئے، پبلک ہیلتھ انگلینڈ

منگل 2 مارچ 2021 11:44

برطانیہ میں کورونا ویکسین کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2021ء) برطانوی ماہرین نے کہاہے کہ کورونا کیخلاف ویکسینز کا استعمال شدید بیماری کیخطرے کو 80 فیصد تک کم کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے اعداد و شمارمیں بتایاگیاکہ ویکسینیشن کے تین سے چار ہفتوں بعد نتائج آنا شروع ہوگئے۔ادھر برطانیہ کے سیکریٹری صحت میٹ ہینکاک نے کہا کہ برازیلین وائرس کے 6 کیسز ان کے ملک میں پہنچ گئے ۔لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میٹ ہینکاک کا کہنا تھا کہ برازیلین وائرس کے 3 کیسز انگلینڈ اور اتنے ہی اسکاٹ لینڈ میں سامنے آئے۔

متعلقہ عنوان :