پاکستانی ڈراما تباہ نہیں ہوا اس میں تبدیلی آئی ہے، صبا حمید
جب لوگوں کی بڑی تعداد ڈراموں کو دیکھ رہی ہے تو پھر تباہی کیسی ،عوام کے مزاج کے مطابق ڈرامے بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے اب ڈراموں میں مزاح کی کمی محسوس کرتی ہوں،لکھاری ،چینل مالکان مزاح کی طرف آئیں، لوگ لطف اندوز ہونگے، انٹرویو
جمعرات 4 مارچ 2021 20:38
(جاری ہے)
صبا حمید نے کہا کہ دنیا بھر میں لاکھوں اربوں روپے کے بجٹ سے ڈرامے اور فلمیں بنتی ہیں اور وہ سب تو اچھی نہیں ہوتیں، بہت محنت کے بعد بھی کوئی پراجیکٹ ناکام ہو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر چیز کو تباہی کی عینک سے نہیں دیکھنا چاہیے، پی ٹی وی کے زمانے میں بھی لکھاری، ہدایت کار اور اسکرپٹ ڈپارٹمنٹ ہوتا تھا، ہر کوئی اپنی جگہ یہی کوشش کرتا تھا کہ ڈراما اچھا بن جائے اب ذرا نظام میں تبدیلی آئی ہے۔صبا حمید نے کہا کہ اب ڈیپارٹمنٹ بڑے ہوگئے ہیں اور تو کوئی خاص فرق نہیں پڑا، عوام کے مزاج کے مطابق ڈرامے بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے لہٰذا اسے تباہی نہ کہا جائے۔صبا حمید نے پی ٹی وی کے دور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اٴْس دور میں ہفتے میں 2 دن شوٹنگ ہوتی تھی اور شوٹنگ سے پہلے باقاعدہ ریہرسلز ہوا کرتی تھیں۔اداکارہ نے کہا کہ اس زمانے میں پورا سین ایک ہی وقت میں ریکارڈ کیا جاتا تھا اور اب پورا سیریل ایک ساتھ شوٹ ہوتا ہے۔صبا حمید نے شوٹنگ سے متعلق کہا کہ چھوٹے چھوٹے سینز ایک سنگل کیمرا سے شوٹ ہوتے ہیں اور کیمرا کی موومنٹ کے دوران ہم ریہرسل کر لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب 5 دن بیٹھ کر ریہرسل نہیں ہو سکتی، پہلے کی اور اب کی ٹیکنیک بدل گئی ہے اور زمانے اور وقت کے ساتھ چلنا بہتر رہتا ہے۔اداکارہ نے کہاکہ وہ ڈراموں میں مزاح کی بہت کمی محسوس کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم عام زندگی میں جیسے ہنستے ہیں اسی طرح ڈراموں میں بھی یہ چیز دکھائی جانی چاہیے تاکہ صرف رونا دھونا دکھایا جائے۔صبا حمید نے کہا کہ بعض مرتبہ ڈرامے میں دکھائی جانے والی باتوں کو صرف ڈرامے کی حد تک محدود رکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس ڈرامے میں جو بھی دکھایا گیا لیکن وہ اپنی ذاتی زندگی میں توہمات پر یقین نہیں رکھتیں۔صبا حمید نے کہا کہ 'میری لکھاریوں اور چینل مالکان سے گزارش ہے کہ مزاح کی طرف آئیں، لوگ مزاح دیکھ کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کا پانچواں ملزم گرفتار
-
سپریم کورٹ نے میشا شفیع پر آن لائن جرح کیخلاف علی ظفر کی اپیل واپس لینے کی بنا پرخارج کردی
-
اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا یوم پیدائش 11 مئی کو منایا جائے گا
-
اداکارہ ریکھا نے منیشا کوئرالہ کی اداکاری کی مہارت کو سراہا
-
بھارتی اداکار راکیش بیدی کی اہلیہ کے ساتھ آن لائن فراڈ
-
ابھیشیک ہاؤس فل فرنچائز میں واپسی پر خوشی سے نہال
-
میڈونا نے برازیل میں ’مفت کنسرٹ‘ کا انعقاد کرکے مداحوں کے دل جیت لیے
-
اجے دیوگن کی ہم عمر اداکارہ انکی والدہ کا کردار ادا کرنے کو تیار
-
عشق مرشد کی’’شبرا‘‘ کے سفید پشواس میں حسن کے جلوے
-
اداکارہ زرنش خان نے چہرے کی خوبصورتی کا راز افشا کر دیا
-
سوچا تھا شاہ رخ خان میرا انتظار کریں گے، اداکارہ امر خان
-
2001 کی فلم ’’چوری چوری چپکے چپکے ‘‘میری پسندیدہ فلم ہے،پریتی زنٹا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.