خوفناک زلزلے نے نیوزی لینڈ کو ہلا کر رکھ دیا

7 سے زائد شدت کے زلزلے کے بعد ساحلی علاقوں کیلئے سونامی وارننگ جاری

muhammad ali محمد علی جمعرات 4 مارچ 2021 20:11

خوفناک زلزلے نے نیوزی لینڈ کو ہلا کر رکھ دیا
کرائسٹ چرچ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مارچ2021ء) خوفناک زلزلے نے نیوزی لینڈ کو ہلا کر رکھ دیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز خوفناک زلزلے نے آسٹریلیا کے قریب واقع نیوزی لینڈ کو ہلا کر رکھ دیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7 تھی، جبکہ نیوزی لینڈ کے حکام کے مطابق زلزلے کی شدت 7 عشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

 زلزلے کی گہرائی زیر زمین 10 کلومیٹر تھی۔ اتنی شدت والے زلزلے کے بعد نیوزی لینڈ کے ساحلی علاقوں کیلئے سونامی وارننگ جاری کی جا چکی۔ زلزلے کے بعد مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ یہاں واضح رہے کہ 2011 میں بھی نیوزی لینڈ خوفناک سونامی کا نشانہ بنا تھا، جس کے نتیجے میں کرائسٹ شہر میں 185 افراد کی ہلاکت کے علاوہ کافی تباہی بھی مچی تھی۔