’اب سمجھ آئی شاہین آفریدی ہونیوالے سسر کی وکٹ اڑا کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کیوں رک گئے تھے‘،سوشل میڈیا صارفین خوشی سے نہال
شاہین زیادہ جشن مناتا تو سسر بیٹی نہ دیتا: سوشل میڈیا صارف کا ٹویٹ
ذیشان مہتاب اتوار 7 مارچ 2021 19:54
(جاری ہے)
ایا ز خان کا مزید کہنا تھا کہ منگنی کی رسم جلد طے پا جائے گی ، ہمارے شاہد آفریدی کے خاندان سے دیرینہ تعلقا ت ہیں ۔شاہد آفریدی کے اہلخانہ نے میڈیا کو بتایا کہ شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی بیٹی کے رشتے کے سلسلے میں گزشتہ 2 سال سے بات چیت جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چونکہ شاہین شاہ آفریدی ابھی کرکٹ کھیل رہے ہیں اور شاہد آفریدی کی بیٹی پڑھ رہی ہیں اس لیے دونوں کی منگنی کا باضابطہ اعلان کچھ عرصے بعد کیا جائیگا۔ شاہد آفریدی کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ 2 سال میں شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کی بیٹی کی منگنی اورشادی کی تقاریب ایک ساتھ ہوسکتی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی سوچ سمجھ کراس بارے میں باضابطہ طور پر اعلان کریں گے، شاہد آفریدی کے اہل خانہ نے میڈیا سے درخواست کی کہ اس حوالے سے کسی بھی قسم کی قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔ 41 سالہ شاہد آفریدی کی 5 بیٹیاں اقصی ، انشا ، اجوا ، اسمارہ اور عروہ ہیں۔ اقصی ان کی سب سے بڑی بیٹی ہے جو 20 سال کی ہے اور 20 سالہ شاہین شاہ آفریدی کی دلہن بنیں گی ۔ شاہین آفریدی نے اپریل 2018ء میں پاکستان کے لئے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا اور دسمبر 2018ء میں قومی ٹیم کے لئے ٹیسٹ میچ کیریئر کی شروعات کی تھی۔ انہوں نے اب تک اپنے کیریئر میں شاندار باؤلنگ کے ذریعے کئی ریکارڈز بھی اپنے نام کرلیے ہیں ، وہ حال ہی میں 100 ٹی 20 وکٹیں مکمل کرنے والے کم عمر ترین بائولر بنے ہیں۔ اس خبر کے بعد ماضی میں پی ایس ایل کے دوران شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کے آمنے سامنے کی ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں شاہین آفریدی اپنے ہونے والے سسر کی وکٹ اڑا کر ہاتھ کھولے جشن منانے لگے لیکن اگلے ہی لمحے انہوں نے اپنا سر جھکانے کے بعد ایسا تاثر دیا کہ اس وکٹ پر جشن نہیں منانا ۔ اب اس ویڈیو پر ایک سوشل میڈ یا صارف نے لکھا کہ ’اب سمجھ آیا کہ شاہین آفریدی نے اپنے ہونے والے سسر کی وکٹ پر جشن کیوں نہیں منایا تھا‘، ایک صارف نے لکھا کہ ’مجھے پتہ نہیں کیوں اس خبر پر خوشی ہو رہی ہے‘ ۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’زیادہ جشن مناتا تو سسر بیٹی نہ دیتا‘۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا
-
پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور شرمناک دن، آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا
-
بابر اعظم نے ایک اور ٹی ٹونٹی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
-
سیریز کا پہلا ٹاکرا، آئرلینڈ نے ٹاس جیت لیا
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
-
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا
-
عامر آج ڈبلن میں ٹیم جوائن کرنے کے باوجود آئرلینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی نہیں کھیل سکیں گے
-
سلطان اذلان شاہ کپ جیتنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
-
شاہد آفریدی نے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ سے دو آل راؤنڈرز کے اخراج پر سوال اٹھایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.