محکمہ زراعت توسیع فروٹ اینڈ ویجیٹیبل فیصل آباد کے زیر اہتما م اسپغول کی کامیاب کاشت بارے فارمرز ڈے کا انعقاد

بدھ 10 مارچ 2021 20:15

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2021ء) محکمہ زراعت توسیع فروٹ اینڈ ویجیٹیبل فیصل آباد کے زیر اہتما م صوبہ پنجاب میں ادویاتی پودا جات کی تحقیق و ترویج اور کاشت سے آگاہی بارے ترقی پسند کاشتکار محمد آصف جاوید چکنمر 58ج ب کے ڈیرہ پر اسپغول کی کامیاب کاشت بارے فارمرز ڈے کا انعقاد کیا گیا ۔ محمد ارشد ڈپٹی ڈائریکٹر فروٹ اینڈ ویجیٹیبل نے کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب بھر میں ادویاتی پودا جات کی کاشت کی اہمیت اور پراجیکٹ کے بارے میں تفصیل سے بتایا انہوں نے کہا کہ دورے حاضر میں السی ، سونف ،اجوائن ،کلونجی ،تلسی اور اسپغول غیر معمولی اہمیت اختیار کر چکے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ تلسی کی کاشت کا موزوں ترین وقت مارچ کا مہینہ ہے .انہوں نے کہاکہ کاشتکار ادویاتی پودوں کی کاشت کو ترجیح دیں کیونکہ ادویاتی پودے عام فصلات سے زیادہ منافع بخش ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکارادویاتی پودوں کی کاشت سے اپنی آمدن میں اضافہ کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

فارمرز ڈے میں ہر مکتبہ فکر ،اشرف لیبارٹری فیصل آباد کے ایڈمنسٹریٹرحکیم محمداصغر، زرعی سائنسدانوں اور کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

ڈاکٹر محمد زاہد اسسٹنٹ ڈائریکٹر فروٹ اینڈ ویجیٹیبل نے کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ادویاتی پودوں کی کاشت کو ترجیح دیں کیونکہ ادویاتی پودوں کی کاشت سے کاشتکار ناصرف اپنی آمدن میں غیر معمولی اضافہ بلکہ ملکی زرمبادلہ میں بھی خاطر خواہ اضافہ کر سکتے ہیں .ترقی پسند کاشتکارجس نے محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کی مدد سے اپنی زمین میں اسپغول کاشت کیا تھا اسپغول کی بھر پور فصل حاصل ہونے پر محکمہ زراعت کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ زیادہ رقبہ پر اسپغول اور دوسرے ادویاتی پودے کاشت کر کے اپنی آمدن میں اضافہ کرئے گا ۔

کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے اسپغول کی کاشتہ فصل کا معائنہ کیا اور آئندہ اسپغول اور دیگر ادویاتی پودوںکی کاشت کو یقینی بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :