موسم بہار کی تعطیلات‘پنجاب یونیورسٹی 15 تا 28 مارچ بند رہے گی

جمعرات 11 مارچ 2021 17:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2021ء) پنجاب یونیورسٹی موسم بہار کی تعطیلات کے سلسلے میں 15 تا 28 مارچ بند رہے گی۔ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق طلبا کی کلاسز 15 تا 28 مارچ آن لائن ہوں گی، آن کیمپس ہونے ہونے والے امتحانات ملتوی یا صرف آن لائن ہوں گے، تمام ہاسٹلز طلبا کے لئے بند رہیں گے۔

(جاری ہے)

ہاسٹل انتظامیہ کو 12 مارچ تک طلبا سے ہاسٹل خالی کرانے کا حکم دے دیا۔