پشاور، صدرالدین مروت جیسے سیاسی کارکن مدتوں بعد پیدا ہوتے ہیں،مابت کاکا

پیر 15 مارچ 2021 22:54

پشاور/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2021ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ صدرالدین مروت جیسے سیاسی کارکن مدتوں بعد پیدا ہوتے ہیں شروع دن سے فکر باچاخان سے وابستہ ہوئے اور مرتے دم تک انتہائی نامساعد حالات کے باوجود اس پر کاربند رہے اے این پی بلوچستان لواحقین کے ساتھ دکھ درد کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے سرائے نورنگ لکی مروت میں پارٹی کے سابق صوبائی ترجمان صدرالدین مروت کے اہل خانہ سے تعزیت کے موقع پربات چیت کے دوران کیا مابت کاکا نے کہاکہ صدرالدین مروت جیسے سیاسی نظریاتی فکری کارکن پشتون قومی تحریک کے تسلسل عوامی نیشنل پارٹی کے صفوں میں امررہینگے زمانہ طالبعلمی سے لیکر آخر دم تک پشتون قومی تحریک سے جڑے رہے انہیں ایک خوددار سیاسی کارکن کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائیگا پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے پلیٹ سے شروع کردہ رہنماکردارو جہداوربعدازاں پارٹی میں سرگرم سیاسی کارکن اور ذمہ دار کے طور پر ان کے خدمات ناقابل فراموش ہیان کی رحلت سے پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان ہواہے انکی رحلت سے جو خلا پیداہواوہ مدتوں پر نہیں کیا جاسکتااس سے پہلے مابت کاکا پارٹی ذمہ داران کیساتھ سابق صوبائی ترجمان صدرالدین خان مروت کے قبر پر پر حاضری دی پارٹی پرچم اورپھولوں کے چادر چڑھائے اور ان کی درجات بلندی کیلئے دعا کی گئیں دریں اثناعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نینوشہرہ اکوڑہ خٹک جاکرقوم پرست رہنماانقلابی شاعر ادیب لیکوال پارٹی کے سابق مرکزی صدر مرحوم اجمل خان خٹک کے بیوہ کی انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی