پرائڈ آف پرفارمنس اداکار توقیر ناصر نے غریب اور نادار بچوں کو تعلیم دلوانے کے لئے ٹرسٹ بنالیا
میں خود اس ٹرسٹ میں رقم جمع کرواکر غریب اور نادار ان بچوں کو تعلیم دلائوں گاجو سکول نہیں جا سکتے‘اداکار توقیر ناصر
بدھ 17 مارچ 2021 12:16
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس اور معروف اداکار توقیر ناصر نے غریب نادار بچوں کو تعلیم دلانے کے لئے ٹرسٹ بنالیا ہے جس کی لانچنگ تقریب انہوں نے اپنی رہائش گاہ ڈبل بی بلاک ڈیفنس میں منعقد کی، جس میں معروف فیشن ڈیزائنر سیم علی دادا، ذوالفقار زلفی، مظفر علی، شہاب انصاری سمیت ان کے قریبی دوستوں اور معروف بزنس مین حضرات نے شرکت کی۔
اس موقع پر توقیر ناصر نے ٹرسٹ کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور کہا کہ یہ بغیر فنڈ ریزنگ کے ٹرسٹ ہوگا اور وہ خود اس ٹرسٹ میں رقم جمع کرواکر غریب اور نادار ان بچوں کو تعلیم دلائیں گے جو سکول نہیں جا سکتے اور ان کے تعلیمی اخراجات ان کے والدین برداشت نہیں کر سکتے۔توقیر ناصر نے بتایا کہ وہ اپنے فیشن برینڈ ٹی این ایم کے تمام منافع کو اس ٹرسٹ پر خرچ کریں گے اور جب ضرورت محسوس کروں گے تو اپنوں سے کہیں گے کہ وہ بھی اپنا حصہ ڈالیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارعامر خان کی فلم ’’لاہور1947 ‘‘ اگلے سال ریلیز ہوگی
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں‘ مایا خان
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.