ظ*بنوں، الخدمت ملکی سطح پر قابل قدر خدمات قابل ستائش ہے،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ

اتوار 21 مارچ 2021 20:00

/بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2021ء) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمد خان وزیر نے کہا ہے کہ الخدمت فائونڈیشن کے رنگ ونسل اور تعصب سے بالاتر ہوکر دکھی انسانیت کی خدمت سے انکار نہیں کیا جاسکتا الخدمت ملکی سطح پر قابل قدر خدمات قابل ستائش ہے ہم زاتی طور پر اور حکومت کی طرف سے بنوں میں الخدمت ہسپتال کے قیام میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے یہ واحد ادارہ ہے جس پر اعتماد کیا جاسکتا ہے صوبائی حکومت رفاعی کاموں کی بھرپور انداز سے حوصلہ آفزائی کررہی ہے کسی بھی آفات میں الخدمت فائونڈیشن کے رضاء کاروں کا کردار کلیدی ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنوں فضل قادر شہید پارک ایڈٹیوریم میں الخدمت ڈونر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر الخدمت فائونڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص خان ،ضلعی صدر جلال شاہ ایڈوکیٹ اختر علی شاہ سمیت دیگر مشران نے بھی خطاب کیا صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان نے کہا کہ وزیرستان آپریشن ضرب عضب کے دوران الخدمت فائونڈیشن کے رضاء کاروں نے دن رات خدمت کے جذبے کے تحت جو کردار ادا کیا وہ ایک مثال ہے کورونا وائرس اور موجودہ صورتحال میں الخدمت نے بغیر کسی لالچ کے رفاعی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جوکہ لائق تحسین ہے انہوں نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن نے ہر مشکل گھڑی میں حکومت کا ساتھ دیا ہے جسکی وجہ سے ہماری بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ حکومت ہر سطح پر الخدمت کو سپورٹ کریں اس موقع پر صوبائی وزیر نے الخدمت ہسپتال بنوں میں تعمیراتی کاموں میں ذاتی حیثیت سے بھرپور مالی معاونت کا اعلان کرکے الخدمت ہسپتال کیلئے سولر پلانٹ کا بھی اعلان کیا اس دوران ڈونر کانفرنس کے شرکاء نے 57لاکھ روپے سے زائد کے عطیات کے اعلانات کئے