پنڈی گھیب،کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور جمعہ کے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 21 دوکانوں کو سیل کر دیا گیا

متعدد دوکانداروں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات

جمعہ 26 مارچ 2021 22:34

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2021ء) اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب حیدر عباس نے مجموعی طور پر ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں اور جمعتہ المبارک کے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر 21 دوکانوں کو سیل کر دیا جبکہ متعدد دوکانداروں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں عوام اور کاروباری طبقے کا غیر سنجیدہ رویہ وبائی مرض کے پھیلاؤ کا باعث بن سکتا ہے , حکومتی ایس او پیز لوگوں کی بہتری کے لیئے ہیں جن پر عملدرآمد کرنے کے لیئے مناسب نرمی بھی دی جا چکی ہے جس میں ہفتہ وار چھٹیوں کو مقامی لوگوں کی سہولت کے مطابق کر دیا گیا ہے جبکہ شام 6 کے بجائے رات 8 بجے تک دوکانیں کھولنے کی اجازت بھی دے دی گئی مگر اس کے باوجود اب بھی اگر ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا گیا تو انتظامیہ ایکشن لے گی , ان خیالات کا اظہار اٴْنہوں نے آج جمعتہ المبارک کو لاک ڈاؤن کے سلسلے میں ہفتہ وار چھٹی کے حوالے سے شہر کے مختلف کاروباری مراکز کی چیکنگ کے موقع پر مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انجمن تاجران کے نمائندگان اور ٹائیگر فورس کے نوجوان بھی اٴْنکے ہمراہ تھی