معین علی نے پاکستانی ٹیم کو بھارت سے زیادہ خطرناک قرار دے دیا
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں آسٹریلیا، پاکستان اور نیوزی لینڈ کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا :آف سپنر
ذیشان مہتاب منگل 6 اپریل 2021 14:57
(جاری ہے)
ٹی ٹونٹی ایسا فارمیٹ ہے کہ کوئی بھی کسی بھی حریف کو شکست دے سکتا ہے اور بنگلہ دیش جیسی ٹیمیں بھی بڑی ٹیموں کے لیے خطرناک ہیں، ہم ایک مضبوط ٹیم ہیں لیکن ضروری ہے کہ اپنی صلاحیتوں کا مقابلہ کریں تاکہ اچھے نتائج حاصل کرسکیں ۔
معین علی کا کہنا تھا کہ اگر ہم اپنے اس معیار پر عمل کرتے ہیں جو ہم کرسکتے ہیں، تو ہم کسی کو بھی شکست دے سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ مہینے بھارت اور انگلینڈ کے مابین گزشتہ مہینے 5 میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی گئی تھی ، انگلینڈ نے پہلے 3 میں سے 2 ٹی ٹونٹی میچز میں کامیابی حاصل کی تھی تاہم بھارتی ٹیم نے آخری 3 میچوں میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز 3-2 سے اپنے نام کرلی۔ معین علی نے کہا کہ گذشتہ سیریز میں ہم نے بطور ٹیم بہت کچھ سیکھا اور یہ اس وقت فائدہ مند ہوگا جب ہم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے واپس آئیں گے۔ ٹی ٹونٹی سیریز بہت اچھی تھی کیونکہ دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کی طاقتوں اور کمزوریوں کے بارے میں بہت کچھ سیکھا ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.