مکوآنہ‘برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تھم نہ سکا،برائلر گوشت کی قیمت میں 6 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا

بدھ اپریل 13:06

مکوآنہ‘برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تھم نہ سکا،برائلر ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2021ء) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تھم نہ سکا،برائلر گوشت کی قیمت میں 6 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا جس کے بعد مرغی کا گوشت 339روپے سے بڑھ کر 345 روپے فی کلو ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 230روپے جبکہ پرچون ریٹ 238روپے فی کلو جاری ہے جبکہ فارمی انڈوں کا گزشتہ ایک ماہ سے 166 روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ برقرارہے ۔

پولٹری فارمرز سے سرکاری نرخنامے سے اضافی قیمتوں پر مرغی ملنے کے باعث سپلائرز نے پولٹری سیلرز کو دی جانے والی 35 فیصد ڈائریکٹ سپلائی روک دی ہے جس سے قلت نے بھی سراٹھانا شروع کردیا ہے۔ گزشتہ روز بھی برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 10روپے فی کلوگرام کا اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 339روپے فی کلوگرام پر پہنچ گئی تھی اور اب ایک بار پھر چھ روپے اضافے کے بعد برائلر مرغی کا گوشت339سے بڑھ کر 345روپے فی کلو ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

شہری اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کے باعث تشویش میں مبتلا ہیں۔شہریوں کاکہناہے کہ برائلر گوشت سستا ہونا چاہئے کیونکہ مرغی کا گوشت بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوچکا ہے۔ماضی میں مرغی کے گوشت کی قیمت اتنی زیادہ نہیں ہوتی تھی جتنی اب ہے ویسے بھی بیف اور مٹن کا تو عام آدمی صرف خواب ہی دیکھ سکتا ہے۔حکومت قمتیں کنٹرول کرنے کے حوالے سے فوری اقدامات کرے اور ان وجوہات کی نشاندہی کر کے تدارک کرے جن کی وجہ سے برائلر گوشت کی قیمت اس قدر بڑھتی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :