
سپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں پاکستانی پارلیمانی وفد کا دورہ کابل میں لینڈنگ سے قبل ملتوی
پاکستانی طیارہ اترنے ہی والا تھا جب کنٹرول ٹاور نے ہوائی اڈے کے بند ہونے کی اطلاع دی گئی.نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق
میاں محمد ندیم
جمعرات 8 اپریل 2021
14:02

(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ دورے کی نئی تاریخ کا فیصلہ باہمی مشاورت کے بعد کیا جائے گا انہوں نے بتایا ہے کہ پاکستانی وفد کو بتا دیا گیا ہے کہ سکیورٹی خطرات کے بنا پر حامد کرزئی ائیرپورٹ پر تمام پروازیں بند کر دی گئی ہیں. دوسری جانب افغان پارلیمان کے سیکرٹریٹ کے سربراہ نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا تین روزہ دورہ افغانستان سکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ کیا گیا ہے واضح رہے کہ حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تمام بین الاقوامی پروازوں کو اس وقت سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بںد کر دیا گیا ہے افغان ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ کی سکیورٹی کلیئرنس جاری ہے. افغان سپیکر میر رحمان رحمانی کی دعوت پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قیادت میں نو رکنی وفد جس میں، افغانستان کے لیے پاکستان کا نمائندہ خصوصی محمد صادق، رکن پارلیمان غلام مصطفی شاہ، ساجد خان، رانا تنویر، گل داد خان، شیخ یعقوب اور شاندانہ گلزار خان شامل ہیں وفد نے تین روزہ دورے پر آج کابل پہنچنا تھا پاکستانی وفد کی افغان صدر اشرف غنی، وزیر خارجہ حنیف اتمر، ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ اور سپیکر میر رحمان رحمانی سے ملاقات طے تھی. پارلیمانی وفد کے دورہ کا مقصد پاکستان، افغانستان میں اعتماد کا فقدان ختم کرنا اور افغانستان کے راستے وسط ایشیائی ممالک کیلئے برآمدات میں رکاوٹوں کا معاملہ اٹھایا جانا تھا ملاقاتوں میں افغانستان کے ساتھ پاکستانی برآمدات وتجارت بڑھانے پر بات ہونا تھی اور افغان سرمایہ کاروں کو رشکئی اکنامک زون میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی سے متعلق امورزیر بحث آنا تھے. ذرائع کے مطابق دورے میں افغانستان کو پاکستان میں ہیلتھ ٹورزم کے فروغ پر دعوت اور پاک افغان سرحد پربسنے والی آبادی کیلئے معاشی مواقع پیدا کرنے پربات چیت شیڈول تھی واضح رہے کہ کابل کی شاہراہوں کو پاکستان اور افغانستان کے پرچموں سے سجا یا گیا تھا جبکہ کابل کی سڑکوں پرپاکستان اور افغانستان کے اراکین پارلیمنٹ کی تصویریں بھی لگائی گئی تھیں اور کابل کے اہم مقامات پر خیرمقدمی بینرز بھی لگائے گئے تھے.
مزید اہم خبریں
-
صدر مملکت آصف علی زرداری کا ارومچی کے اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر کا دورہ ، ارومچی کے میئر اور سنکیانگ کے نائب گورنر نے استقبال کیا
-
سپیکر قومی اسمبلی کا حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بھٹ کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
اسلام آباد ہائیکورٹ، چیئرمین پی ٹی اے کو ہٹانے کا فیصلہ معطل، عہدے پربحال
-
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے، سیٹ کی قیمت کم لگانے کا اعتراف
-
سپریم کورٹ، پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو چیف جسٹس کے چیمبر میں جانے سے روک دیا
-
انصاف کے دروازے بند ، میرا کمرا پنجرہ بنادیا گیا ، عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
-
ریاض، پاک سعودی دفاعی معاہدے کے بعد خصوصی گانا جاری،ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پردھوم مچا دی
-
دعا ہے کہ پاکستان اورسعودیہ کی دوستی مزید مضبوط ہو اور نئی بلندیوں کو چھوئے، وزیراعظم
-
سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، ستلج میں بڑا ریلا لودھراں‘بہاولپورکے دیہات خطرے میں
-
ریلوے ڈویژن پشاور کا تجاوزات کے خلاف کامیاب آپریشن، اربوں روپے مالیت کی قیمتی ریلوے زمین واگزار کرالی گئی
-
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
پنجاب میں سیلاب کا زور ٹوٹنے لگا، سندھ کے بیراجوں پر دباﺅ، کچے کا وسیع علاقہ ڈوب گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.