شرجیل خان پسندیدہ کرکٹرز میں سے ایک ، ان کے ساتھ بیٹنگ کرنا زبردست ہوگا: فخرزمان
ٹی ٹونٹی سیریز میں کسی بھی پوزیشن پر کھیلنے کے لیے تیار ہوں: اوپنر
ذیشان مہتاب جمعرات 8 اپریل 2021 16:22
(جاری ہے)
فخر زمان نے کپتان بابراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موجودگی سے ڈریسنگ روم کے ماحول پر بہت فرق پڑتا ہے۔
بابر کی قائدانہ خصوصیات بہت اچھی ہیں اور وہ اس سے بالکل مختلف ہے جو ہم سب عام طور پر دیکھتے ہیں۔ جب آپ کا کپتان پرفارمر ہو تو ٹیم کا رویہ بھی خود بخود تبدیل ہوجاتا ہے، مجھے ان کے ساتھ بیٹنگ کرنے کا مزہ آتا ہے کیونکہ وہ چیزوں کو بہت آسان بنا دیتا ہے۔ون ڈے میں عمدہ پرفارمنس کے بعد فخر کو ٹی ٹونٹی سکواڈ میں بھی جگہ ملی ہے لیکن ابھی تک اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا کہ ٹی ٹونٹی سیریزمیں کون اوپن کرے گا کیوں کہ ماضی میں بابراعظم اور محمد رضوان نے یہ ذمہ داری سرانجام دی ہے اور اب شرجیل خان اور فخرزمان بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ فخر زمان کا کہنا ہے کہ ایک پیشہ ور کرکٹر کی حیثیت سے وہ کسی بھی پوزیشن پر کھیلنے کے لیے تیار ہیں ۔ انکے خیال میں جنوبی افریقہ کی بائونسی پچز کی وجہ سے کوئی بھی بلے باز کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کرسکتا ہے ،میری ٹیم مجھ سے جس طرح کی بیٹنگ کی توقع کرے گی میں اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔یاد رہے کہ پاکستان نے ون ڈے سیریز میں جنوبی افریقہ کو1-2 سے شکست دی اور گرین شرٹس اب 4 میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز میں پروٹیز کے خلاف کھیلے گی ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.