رہنما مسلم لیگ ن چوہدری واجد ایوب کی والدہ محترمہ محلہ چوہدریاں ترنول میں سپرد خاک

جمعرات 8 اپریل 2021 23:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2021ء) ترنول اسلام آباد کی معروف سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری امجد ایوب اور مرکزی رہنما مسلم لیگ ن چوہدری واجد ایوب کی والدہ محترمہ محلہ چوہدریاں ترنول میں سپرد خاک کر دی گئیں ۔ نماز جنازہ چوہدری واجد ایوب نے پڑھائی دعا ولی عہد دربار عالیہ موہڑہ شریف کوہ مری پیر احمد فاروق زاہد نے کرائی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں سابق ایم این اے و مرکزی رہنما مسلم لیگ ن ملک ابرار احمد، حاجی پرویز خان، صدر پاکستان مسلم لیگ ن اسلام آباد طارق فضل چوہدری، میئر راولپنڈی سردار نسیم خان، سابق ڈپٹی میئر چوہدری رفعت ایڈووکیٹ، ذیشان بٹ، سردار سرفراز آف کھنڈہ، سابق وفاقی وزیر سردار یوسف، سابق ممبران صوبائی اسمبلی ملک افتخار احمد، سید ضیاء اللہ شاہ، راجہ حنیف ایڈووکیٹ، انجینئر قمر الاسلام، ڈاکٹر درشن ایم این اے، سینئر لیگی رہنما حاجی ملک محمد رمضان، نعیم اعظم خان، عامر خان، بابو انجم قریشی، ملک مصطفٰے، سرور عتیق، امیدوار جنرل سیکرٹری سی ڈی اے یونین چوہدری یٰسین، راجہ محمد جان عباسی، ملک محمد امتیاز پی ٹی آئی، حاجی جہانگیر مغل، ملک ریاض پراچہ، حاجی چوہدری مسکین، کرم خان، رہنما پی ٹی آئی خان بہادر، چوہدری نظار، ملک اللہ دتہ اعوان پنڈ سنگریال، راجہ ساجد محمود سابق چیئر مین منگٹال، حاجی راجہ عاشق حسین، راجہ شاہد لطیف چیئر مین یوسی بنگش کالونی، قاضی سجاول، ملک محمد صفدر، علامہ محمد افتخارزاہدی، علامہ محمد عرفان ضیائی، علامہ سید تنویر حسین شاہ ضیائی، محمد اعجاز عباسی، نعیم خان، خرم خان، حافظ محمد نعمان، قیصر محمود سمیت سیاسی سماجی کاروباری مذہبی شخصیات ہزاروں افراد نے شرکت کی مرحومہ چوہدری محمد اشرف کی بھانجی اور ملک ابرار احمد اور ملک افتخار احمد کی پھوپھی تھیں۔