جہانیاں میں گندم خریداری مرکز کا افتتاح کردیا گیا

ہفتہ 10 اپریل 2021 16:56

جہانیاں میں گندم خریداری مرکز کا افتتاح کردیا گیا
خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2021ء) حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر گندم خریداری مرکز جہانیاں کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔  تقریب کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے صدر کسان بورڈ ابوبکر ملانہ، چوہدری عبدالسلام ڈھلوں، فیصل حمید چوہان، انچارج سنٹر چوہدری عمران، راؤ عبدالغفار اور محمد اکرم وفا کے ہمراہ کیا۔

  سنٹر انچارج چوہدری عمران نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گندم خریداری مہم کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور گندم کی اسمگلنگ روکنے کے لیے خارجی راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے کہا کہ محکمہ خوراک کے گندم خریداری مراکز پر درخواستوں کی وصولی جاری ہے، پالیسی کے مطابق کاشتکار   500 بیگ تک متعلقہ سنٹر سے حاصل کر سکیں گے جبکہ 1000 بیگ تک باردانہ جاری کرنے کا اختیار ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو حاصل ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے گندم خریدی کے لیے اوپن پالیسی کا اعلان کیا ہے اور گندم کی خریداری قیمت 1800روپے فی 40 کلو مقرر کی گئی ہے، آپ کے  ہر ممکن تعاون سے گندم کے سو فیصد اہداف سابقہ روایات کے مطابق حاصل کریں گے اور کسی بھی قسم کی کوئی شکایت ہو فوراً انتظامیہ کو اطلاع کریں۔

متعلقہ عنوان :