فیصل آباد سمیت ملکہ بھر میں رمضان ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز کھل گئے

پیر 12 اپریل 2021 12:29

فیصل آباد سمیت ملکہ بھر میں رمضان ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2021ء) فیصل آباد سمیت ملکہ بھر میں رمضان ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز مسلسل دوسرے روز بھی کھلے ہیں ۔سستی اشیاء کے حصول کے لیے خریداروں کا رش،شہریوں کا حکومتی ریلیف پر عدم اعتماد، شہریوں کا کہنا ہے کہ برکتوں والے مہینے سے قبل مہنگائی کی وجہ سے سخت مشکلات کا شکار ہیں ۔جس میں فیصل آباد کے تمام ٹا ونز سمیت شہر کیدیگر یوٹیلیٹی سٹورز پر خریداروں کا رش رہا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ ایک طرف حکومت مہنگائی کر رہی ہے دوسری طرف برائینام ریلیف کیدعوے کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم رمضان میں سستی اشیائے ضرویہ کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔واضح رہے کہ رحمتوں والا بابرکت مہینہ شروع ہونے میں چند روز باقی ہیں، توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ رمضان المبارک کا پہلا روز14 اپریل کو ہوگا، محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور میں پہلا روز 14 کو ہوسکتا ہے کیونکہ اس روز چاند نظر آنے کا امکان ہے اور اس دن مطلع بھی صاف ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے مزید پیش گوئی کرتے بتایا کہ رمضان المبارک کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا، 15 روزوں کے بعد درجہ حرارت میں اضافہ ہو گا۔رمضان المبارک کے دوران تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔