افغانستان کا ویزہ جاری نہ کرنے پر خیبرپختونخواہ کے شہریوں کا افغان سفارتخانے کے باہر احتجاج

پیر 12 اپریل 2021 16:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2021ء) افغانستان کا ویزہ جاری نہ کرنے پر خیبرپختونخواہ کے شہریوں نے افغان سفارتخانے کے باہر احتجاج کیا ۔پاکستان سے براستہ افغانستان سعودی عرب جانے کے لیے افغان سفارتخانے میں ویزوں کے حصول کے لیے رش رہا ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے کہاکہ افغان سفارتخانہ خیبرپختونخواہ کے شہریوں کو پشاور قونصلیٹ بھیج رہی ہے،پشاور قونصلیٹ والے اسلام آباد میں افغان سفارتخانے کے چکر لگوا رہے ہیں۔ مظاہرین نے سفارتخانے کے سامنے سڑک بھی بلاک کردی، مظاہرین افغانستان کا ویزہ جاری کرنے کے خلاف احتجاج کررہے تھے ۔