پولیس لائنز جہلم میں گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے تحت پودے لگائے گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 12 اپریل 2021 17:44

پولیس لائنز جہلم میں گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے تحت پودے لگائے گئے
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اپریل 2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) پولیس لائنز جہلم میں شجر کاری مہم ، شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں محمد اکرم گوندل DSPصدر سر کل ، محمود احمد شاہ DSPہیڈ کوارٹر ز کی زیر صدارت ، صدیر احمد مغل ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر جہلم اور توصیف بیگ حمزہ ویلفیئر سوسائٹی کی معاونت سے پولیس لائنز جہلم میں گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے تحت پودے لگائے گئے ۔

(جاری ہے)

جس میں محمد اکرم گوندل DSPصدر سرکل ، محمود احمد شاہ DSPہیڈ کوارٹرز ، انسپکٹر عمران بیگ ، انسپکٹر منظور احمد ، انسپکٹر عرفان محمود ، ایلیٹ سیکشن اور پولیس کے جوانوں نے پودے لگائے ۔ اس موقع پر حمزہ ویلفیئر سوسائٹی والنٹیرز اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی ۔ محمد اکرم گوندلDSPصدر سرکل نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور ہماری آنے والی نسلوں کی میراث ہیں ۔

متعلقہ عنوان :