’کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام‘‘ سے پسماندہ طبقہ مستفید ہوگا : سلیم بریار

لاہور فیصل آباد میںموبائل لنگر پروگرام ،افطاری میں10ہزار لنچ بکس کی تقسیم سے محنت کش کو احترام سے کھانا فراہم ہوگا

پیر 12 اپریل 2021 20:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2021ء) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد سلیم بریار نے وزیراعظم کی طرف سے پورے ملک میں کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کے آغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پروگرام سے غریب اور پسماندہ طبقہ مستفید ہوگا اور حکومت مستحق افراد کو ان کے گھر کی دہلیز تک کھانا پہنچانے کا اہتمام کرے گی انہوںنے کہا کہ مخیر حضرات بھی رمضان المبارک میں غریب اور مستحق افراد کو یاد رکھیں اور ان کی رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ مدد کرکے رمضان المبارک کی برکتیں سمیٹیں ۔

انہوںنے پنجاب حکومت کی طرف سے رمضان المبارک میں لاہور اور فیصل آباد میں موبائل لنگر پروگرام کو درست سمت قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ موبائل لنگر پروگرام کے تحت افطاری میں10ہزار سے زائد لنچ بکس احترام کے ساتھ غریب محنت کشوں میں تقسیم کیے جائیں گے اس کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک میں پنجاب بھر میں سستے بازاروں اور یوٹیلٹی سٹورز پر اربوں روپے سے سسبڈی کے ذریعہ روزمرہ استعمال کی اشیائ2018کے قیمتوں پر عوام کو فراہم کرنے کا بندوبست کیا گیا ہے جس کے لیے پنجاب حکومت نی7ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگی عہدیداروں و کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چوہدری سلیم بریار نے کہا کہ حکومت پسماندہ اور محنت کش طبقہ کور یلیف دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے اور ًمحدود وسائل میں رہتے ہیں عوام کو ریلیف دے رہی ہے انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت موبائل لنگر پروگرام کا دائرہ لاہور فیصل آباد کے ساتھ ساتھ پورے پنجاب تک پھیلائے تاکہ غریب اور محنت کش اس پروگرام سے ریلیف حاصل کرسکیں ۔