بابراعظم نے پاکستان کی جانب سے دوسری سست ترین نصف سنچری سکور کرڈالی
قومی ٹیم کے کپتان نے 49 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی
ذیشان مہتاب پیر 12 اپریل 2021 19:28
(جاری ہے)
حیدر علی کی اننگز 12 رنز پر محیط تھی، فہیم اشرف بھی5 رنز بنا سکے۔ بابر اعظم نے نصف سنچری مکمل کی لیکن پوری اننگز کے دوران وہ جدوجہد کرتے نظر آئے اور بالآخر 50 گیندوں پر 50 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے۔
حسن علی نے لگاتار دو چھکے لگائے لیکن تیسری کوشش میں باؤنڈری پر کیچ دے بیٹھے۔ پاکستان نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے۔ بابراعظم کی نصف سنچری پاکستان کی جانب سے ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی دوسری سست ترین نصف سنچری تھی ، اس سے قبل شعیب خان جونیئر نے 2008ء میں زمبابوے کے خلاف میچ میں 52 گیندوں پر نصف سنچری سکور کی تھی ۔میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اور فخر زمان اور حارث رؤف کی جگہ شرجیل خان اور محمد حسنین کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق فخر زمان الرجی کا شکار ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے ان کی جگہ شرجیل خان کو آج کے میچ میں موقع فراہم کیا گیا۔ جنوبی افریقہ نے گزشتہ میچ میں شکست کے باوجود اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ پاکستانی ٹیم میں بابراعظم(کپتان)، شرجیل خان، حیدر علی، محمد رضوان، محمد حفیظ، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اور محمد حسنین شامل ہیں جب کہ جنوبی افریقی ٹیم ہنری کلاسن(کپتان)، جینمن ملان، ایڈن مرکرم، پیٹ وین بلجوئن، ویہان لوبے، جیارج لنڈے، ایندائل فلکوایو، سیسانڈا مگالا، بیورن ہینڈرکس، لیزاڈ ولیمز اور تبریز شمسی پر مشتمل ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (اے) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
دورہ آئرلینڈ سے قبل پاکستانی کھلاڑی مختصر تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، مائیکل وان نے پاکستانی بیٹنگ لائن اپ کمزور ترین قرار دیدی
-
کیا پاکستان کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی جرسی لیک ہوگئی؟
-
انگلش کاؤنٹی ووسٹرشائر کے 20 سالہ سپنر جوش بیکر چل بسے
-
علی ترین کا دعویٰ درست ثابت، احسان اللہ کے کیریئر سے کھلواڑ کی تصدیق ہوگئی
-
پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی نے استعفیٰ دے دیا
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.