شمالی کوریا، ملک میں کوئی کورونا کیس ریکارڈ نہیں کیا گیا،وزارت صحت

کورونا وائرس کے خلاف جدوجہدقومی وجود کا مسئلہ ،کوئی کیس رپورٹ نہ ہونے کی رپورٹ عالمی ادارہ صحت کوپیش

منگل 13 اپریل 2021 16:12

شمالی کوریا، ملک میں کوئی کورونا کیس ریکارڈ نہیں کیا گیا،وزارت صحت
پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2021ء) شمالی کوریا کے حکام نے عالمی ادارہ صحت کوآگاہ کیا ہے کہ ملک میں کوئی کورونا کیس ریکارڈ نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے حکام نے کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کوقومی وجود کا مسئلہ قرار دیا اور عالمی ادارہ صحت کو پیش کردہ رپورٹ میں کہا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کا کوئی کیس ریکارڈ نہیں کیا گیا۔

عالمی ادارہ صحت کے شمالی کوریا کیلیے نمائندہ خصوصی ایڈوین سلواڈور نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا کہ وبا کے آغاز سے لے کر اب تک ملک بھر میں 23ہزار 121افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں ۔ان ٹیسٹوں میں سے 732 ٹیسٹ 26 مارچ سے یکم اپریل کے دوران کئے گئے ہیں لیکن حاصل کردہ نتائج میں کسی ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت نہیں نکلا۔

متعلقہ عنوان :