مذہبی جماعتوں کا احتجاج ، اسپتال ایم ایس نے مظاہرین کے تھپڑ کھا کر آکسیجن سلنڈر کی گاڑی چھڑوائی
مظاہرین میں سے کچھ لوگوں نے تھپڑ مارے اور بدتمیزی کی لیکن میں بار بار درخواست کرتا رہا اور مظاہرین سے گاڑی چھڑوائی۔ ایم ایس ڈاکٹر فضل الرحمان
سمیرا فقیرحسین بدھ 14 اپریل 2021 11:36
(جاری ہے)
گوجرانوالہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر فضل الرحمان نے احتجاجی مظاہرین کے تھپڑ کھائے لیکن میں نے کسی بھی طرح اُن کی منت سماجت کر کے آکسیجن کی گاڑی کو چُھڑوا کر اسپتال پہنچوانے کا بندوبست کیا۔
ایم ایس ڈاکٹر فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ لاہور سے گاڑی آئی تو اسے چندا قلعہ بائی پاس پر مظاہرین نے روک لیا تھا۔ انہوں نے مدد کرنے پر موٹروے پولیس اور انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا جن کی مدد سے وہ مظاہرین کے چنگل سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ مظاہرین میں سے کچھ لوگوں نے تھپڑ مارے اور بدتمیزی کی لیکن میں بار بار درخواست کرتا رہا اور مظاہرین سے گاڑی چھڑائی۔ ایم ایس نے بتایا کہ اسپتال میں 150 مریض آکسیجن پر تھے اور آکسیجن بروقت نہ پہنچتی تو کئی مریضوں کی زندگی کو خطرہ ہوسکتا تھا جبکہ راستوں کی بندش سے ڈی ایچ کیو اسپتال میں آکسیجن کی قلت ہوگئی تھی۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.