رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں7.45 فیصد اضافہ خوش آئندہے،خادم حسین

جمعرات 15 اپریل 2021 18:19

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں7.45 فیصد اضافہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2021ء) رواں مالی سال کے پہلے 8ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں7.45فیصد اضافہ خوش آئندہے،بڑی صنعتوں کی پیداوار میں بہتر ی سے ترقی کی شرح میں مثبت اضافہ ہوگا جس سے معیشت مستحکم ہوگی ۔تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے فیروز پور وڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے 8ماہ کے دوران15بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا ، لارج سکیل مینوفیکچرنگ سے صنعتی شعبہ ترقی کررہا ہے اور کورونا وبا سے دباو کا شکار معیشت استحکام پذیر ہورہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ لارج سکیل مینوفیکچرنگ اور برآمدات میں اضافہ سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا اور حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی ،پاکستانی تجارت اور معیشت کو درپیش چیلنجز کے باوجود کاروباری ترقی ملک کی مقامی صنعت کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے حکومت زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی اور صنعتوں کو بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنی اور ٹیکسوں میں بھی کمی کی جائے تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ ممکن ہوسکے ۔

(جاری ہے)

اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوسکے۔حکومت صنعتی شعبہ میں اصلاحات لائے اور انہیں مراعات دے تو ملکی برآمدات میں اضافہ کرکے ملکی معیشت کو استحکام پذیر کرکے حکومت کو قرضوں سے نجات دلوادے گا۔